پاکستان پرامن افغانستان چاہتا ہے:آئی ایس پی آر

 پاکستان  پرامن افغانستان چاہتا ہے:آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن اور مستحکم افغانستان چاہتا ہے ۔ کیونکہ ایک پرامن افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ  سے ہی افغانستان میں قیام امن کےعمل کی حمایت کرتاہے۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان خوش آئند ہیں ۔ اس سے ناصرف افغانستان بلکہ خطے میں بھی امن قائم ہو گا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں تیزی سے بہتری آئی ہے ۔پاکستان افغان قیادت اورعوام پرمشتمل شفاف امن عمل کی حمایت کرتا ہے ۔