وفاقی وزیر اعلاعات و نشریات پرویز رشید کہتے ہیں کہ ان کے پاس کوئی مہنگی گاڑی نہیں

وفاقی وزیر اعلاعات و نشریات پرویز رشید کہتے ہیں کہ  ان کے پاس کوئی مہنگی گاڑی نہیں

الیکشن کمیشن پنجاب کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ملک میں رہنے والا ہر شخص پاکستانی ہے، دہشتگرد پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔آئین میں ہر فرد کو اپنے عقیدے کی بنیاد پر زندگی گزارنے کا اختیار ہے۔ سینٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی کے حوالے سے اعتراضات پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ لاہور کے لوگ جانتےہیں کہ ان کے پاس کوئی مہنگی گاڑی نہیں ہے۔ کرائے کے گھروں کو اعتراض کنندہ نے ذاتی ملکیت تصور کیا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فارم میں جو باتیں پوچھی گئیں ان پر اعتراض نہیں کیا گیا۔