دہشت گردوں کے حملے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں: فوجی ترجمان

دہشت گردوں کے حملے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں: فوجی ترجمان

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ حملے انتہائی قابل مذمت ہیں۔ دہشت گردی سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشت گرد حملے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں۔ حملوں سے دہشت گردی اور انتہاپسندی سے نمٹنے کے قومی عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ یہ حملہ امن پر مبنی ہماری انتہائی عزیز مذہبی اقدار پر حملہ ہے۔