عوام کی حفاظت اور امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے: نوازشریف

عوام کی حفاظت اور امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے: نوازشریف

کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،،دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہوش مندی سے کام لینا ہوگا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کوصبراور برداشت سے کام لیتے ہوئے دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ تقریب میں جوانوں کی مہارت نے سب کے حوصلے بلند کیے ہیں،ان  کا کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف جنگ کو ہر حال میں جیتنا ہے،،اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جب تک دہشتگردی کا مکمل خاتمہ نہیں کردیا جاتا
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جس قوم میں جاں نثارسپاہی ہوں اسکوکوئی شکست نہیں دےسکتا،ان کا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان حکومت اور پولیس کو چاک وچوبند دستہ تیارکرنے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں،