اس وقت سرزمین پاکستان دہشتگردی کی زد میں ہے:نوازشریف

 اس وقت سرزمین پاکستان دہشتگردی کی زد میں ہے:نوازشریف

کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گادہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہوش مندی سے کام لینا ہوگاوزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کوصبراور برداشت سے کام لیتے ہوئے دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہےوزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ تقریب میں جوانوں کی مہارت نے سب کے حوصلے بلند کیے ہیںان  کا کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف جنگ کو ہر حال میں جیتنا ہےاس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جب تک دہشتگردی کا مکمل خاتمہ نہیں کردیا جاتاوزیراعظم کا کہنا تھاکہ جس قوم میں جاں نثارسپاہی ہوں اسکوکوئی شکست نہیں دےسکتاان کا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان حکومت اور پولیس کو چاک وچوبند دستہ تیارکرنے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں