اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے کیساتھ بارش کا سلسلہ جاری

اسلام آباد  اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے کیساتھ بارش کا سلسلہ جاری

آسمان سے گرتی بوندوں اور ٹھنڈی ہواؤں نے جاتی ہوئی سردیوں کا راستہ روک لیا ۔ اسلام آباد اور روالپنڈی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا ۔ بارش سے شہر اقتدار کا موسم حسین ہو گیا ، پتہ پتہ ڈالی ڈالی نکھر گئی ۔ ٹھنڈی ہوا نے دلفریب موسم کا لطف دوبالا کر دیا ۔ لاہور میں رات گئے بوندا بوندا سے خنکی بڑھ گئی ، آسمان کو بادلوں نے گھیرے میں لے رکھا ہے ۔ دن کے اوقات میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہی   کہیں کہیں ہلکی بارش بھی متوقع ہے ۔ پشاور میں بھی گزشتہ شب ہونے والی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔ شہر کی فضاؤں پر بادلوں کا راج رہا ، محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ ملتان میں بھی آسمان پر کالے بادل چھائے ہیں ۔ شام کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بارشوں کا حالیہ سلسلہ اتوار تک جاری رہے گ