بہاولپور کی سینٹرل جیل میں تحریک طالبان سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے تین سو چالیس قیدی سزائے موت کے منتظر ،جلاد کو بھی تیا ر رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا
آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد وزیراعظم نے پاکستان میں سزائے موت پر عائد پابندی اٹھا لینے کا اعلان کیا ،پاکستان کی دیگر جیلوں کی طرح بہاولپور کی سینٹرل جیل میں بھی تحریک طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں کے تین سو چالیس سزائے موت کے قیدی بند ہیں جن میں سے دو سو اکہتر قیدیوں کی اپیلیں ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں جبکہ تینتس قیدیوں نے اپنی سزا کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کیا ہوا ہے اور بتیس قیدیوں نے صدر پاکستان سے رحم کی اپیل کر رکھی ہے جن میں چار قیدیوں کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں ہیں، سزائے موت دینے کے لیے جیل حکام نے جلاد کو بھی تیار رہنے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے سزائے موت کے قانون پر عمل درآمد کے حکم کے بعد پاکستان کی دیگر جیلوں کی طرح بہاولپور سینٹرل جیل کی سیکیورٹی کو بھی سخت کر دیا گیا ہے۔