1.05 ارب ڈالر قرضہ کی دو اقساط منظور‘ پاکستان گیس کے نرخ بڑھائے: آئی ایم ایف
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ اے ایف پی) آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6.6 ارب ڈالر کے قرضہ میں سے 1.05 ارب ڈالر کے قرضہ کی دو اقساط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ یہ اقساط پاکستان کی اقتصادی حالت کے جائزہ کے بعد جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے 1405بلین ڈالر قرضہ کی اقساط جاری کرنے کی اس منظوری کے بعد آئندہ چند روز میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 بلین ڈالر ہوجائیں گے۔ پاکستان قرضہ پروگرام کے تحت اب تک342 بلین ڈالر لے چکا ہے۔بورڈ نے پاکستان کو مختلف اہداف جن میں سٹیٹ بینک سے قرضے لینے کا ہدف بھی ملا ہے پورا نہ کرنے پر استشنٰی دیا۔آئی ایم ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اکنامک حالات بہترہورہے ہیں تاہم بحالی کے عمل کے لئے خطرات ہیں۔حکومت کو ریونیو شارٹ فال روکنے کے لئے اقدامات کرنا چاہیں۔ٹیکس ریونیو کو بڑھانے کے گنجائش ہے۔اوراس سلسلے میں انتظامی اصلاحات کی جاسکتی ہیں۔پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی کوشش جاری رکھنا چاہیے۔ بجلی کے ٹیرف کی اصلاحات کی جائیں۔گیس کی قیمتوں بڑھانے کا عمل آگے جانا چاہئے۔گیس لیوی نافذ کی جائے تاکہ گیس تلاش کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو۔