ایکس سروس مین سوسائٹی نے ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے 20جنوری کو اے پی سی بلا لی

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی ہدایت پر سوسائٹی کے سیاسی ونگ تعمیر پاکستان پارٹی نے ملک اور قوم کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے لئے 20 جنوری کو تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ سوسائٹی کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں اس متفقہ رائے کا اظہار کیا گیا کہ جب تک افغانستان میں غیرملکی فوجیں موجود ہیں اور بلیک واٹر تنظیم کے ارکان اور ہمنوا پاکستان میں موجود اور دندناتے پھرتے اورمجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں تب تک افغانستان اور پاکستان میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکتا قرارداد میں زور دیا گیا کہ آئین پاکستان کے مطابق صدر پاکستان کو غیرجانبدار ہونا چاہئے‘ غیرجانبداری کےلئے ضروری ہے کہ زرداری پارٹی صدارت چھوڑ دیں۔