آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، کشمیر اور مالاکنڈ میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ، گلگت بلتستان ،اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ اور فاٹا میں مطلع ابر آلود ہے اور چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ، پشاور، کوہاٹ، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ بارشوں کے باعث موسم ایک بار پھر خوشگوار ہو گیا ، محکمہ موسمات کا کہنا ہےکہ بارشوں کا حالیہ سلسلہ اڑتالیس گھنٹوں میں ختم ہو جائے گا، جس کے بعد گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا -