معروف تاجر عقیل کریم ڈھیڈی کے گھر پہنچنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل میں نے غلطی سے الطاف حسین کی تقریر سن لی اور لمبی تقریر سن کر میری بھوک بڑھ گئی، کراچی والوں کی بڑی ہمت ہے، انہوں نے کہا کہ نبیل گبول حیران تھے کہ انہیں ایک لاکھ 40 ہزار ووٹ کیسے پڑ گئے، الطاف حسین کو پہلے ہی رزلٹ کا پتہ چل گیا ایسا تو میچ فکسنگ میں ہوتا ہے اب تو میچ کے بعد پتہ چلے گا کہ کون جیتا کون ہارا-
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کا طریقہ کار ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو کہہ رہی تھی تحقیقات ہونی چاہئے، ضمنی الیکشن میں رینجرز کے ہونے سے فرق پڑے گا-
ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاورمیں دوسرا شوکت خانم رواں سال کھل جائے گا، تیسرا شوکت خانم اسپتال کراچی میں کھولیں گے، عمران خان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ریحام خان، عمران اسماعیل، اسد عمر، عارف علوی، جہانگیر ترین، فیصل واڈا اور دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024