خیبر پی کے اسمبلی میں صوبائی محتسب کی تعیناتی سے متعلق ترمیمی بل متفقہ منظور

پشاور(آن لائن)صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور نے گورنر کے اختیارات صوبائی حکومت کے حوالے کرتے ہوئے صوبائی محتسب کی تعیناتی کے حوالے سے ترمیمی بل 2013ء خیبر پی کے اسمبلی میں پیش کردیا جسے ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔ جے یو آئی کے رکن اسمبلی شاہ حسین نے بھی ترمیم پیش کی ۔ بل کو اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کیابل کے مطابق صوبائی محتسب کی تعیناتی کا اختیارگورنر کی بجائے اب وزیراعلیٰ کے پاس ہو گا۔ اسی طرح صوبائی محتسب کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ چار سال یا محتسب کی آٹھ سال کی عمر تک ہو گا۔