کوئٹہ دھماکہ: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی دھماکے کی شدید مذمت
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس وین کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار شہید جبکہ22 افراد زخمی ہوگئے.دھماکہ سریاب روڈ پر اس وقت ہوا جب پولیس وین معمول کے گشت پر تھی کہ خود کش حملہ آور نے پولیس اہلکاروں کے ٹرک کو نشانہ بنایا.دھماکے کے بعدوزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے . وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاﷲ زہری نے دھماکے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ بزدلانہ کارروائیوں سے فورسز کا حوصلہ پست نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں وزیراعظم نے فرائض کی انجام دہی ممیں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔