کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس وین کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار شہید جبکہ22 افراد زخمی ہوگئے.دھماکہ سریاب روڈ پر اس وقت ہوا جب پولیس وین معمول کے گشت پر تھی کہ خود کش حملہ آور نے پولیس اہلکاروں کے ٹرک کو نشانہ بنایا.ٹرک کے ساتھ پولیس سکواڈ کی ایک اور گاڑی بھی موجود تھی جس میں سوار ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ دیگر محفوظ رہے. ٹرک اور گاڑی میں کل 37 اہلکار سوار تھے۔پولیس کے مطابق خود کش دھماکہ کے نتیجہ میں پولیس ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا.دھماکہ کے بعد ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے زخمی پولیس اہلکاروں اور نعشوں کو سول ہسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اور سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا.چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔دھماکہ کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی اور علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کے اطراف راستوں کو بند کر دیا۔دھماکے کے بعدوزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024