ڈینگی نے مزید 10 جانیں لے لیں‘ کباڑ خانے فوری شہر سے باہر منتقل کئے جائیں : شہباز شریف

لاہور / گوجرانوالہ (کامرس رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد مےں 3 خواتین سمیت مزید 10 افراد ڈینگی سے جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید بیسیوں افراد مےں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاہور میں ڈینگی وائرس سے جاںبحق ہونے والوں کی تعداد 216 اور پنجاب بھر میں 273 ہو گئی۔ کرشن نگر کی رہائشی 36 سالہ آمنہ گنگا رام ہسپتال اور تاج پورہ کی رہائشی 40 سالہ خالدہ ظہیر سروسز ہسپتال مےں دم توڑ گئی۔ ملتان میں 24گھنٹوں کے دوران 17 نئے مریض نشتر ہسپتال لائے گئے جس کے باعث ملتان میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 422 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں اب تک ڈینگی کے16 ہزار9 سو28 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ مریضوں کی کل تعداد17 ہزار ایک سو64 ہو گئی ہے۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 23 سالہ عشرت الائیڈ ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئی۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق کھوکھرکی کا رہائشی 35 سالہ اظہر کچھ دنوں سے ڈینگی بخار مےں مبتلا تھا۔ گذشتہ روز وہ دم توڑ گیا۔ مرحوم کارخانہ مالک اور پانچ بچوں کا باپ تھا۔ دوسرے واقعہ میں جگنہ کی رہائشی تین سالہ ماہم دختر سعید جوکہ ڈینگی بخار کے باعث چلڈرن ہسپتال لاہور میں زیرعلاج تھی دم توڑ گئی ہے۔ ایک ہی دن میں ڈینگی کے باعث دو ہلاکتوں نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے۔
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ کباڑ خانے فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کئے جائیں۔ بلڈ بنک کے قیام کا جائزہ لینے کےلئے سفارشات پیش کی جائیں۔ ماہرین حشریات اور سرویلنس ٹیموں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے جناح ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور طبی سہولتوں کا جائزہ لینے کےلئے وہ ڈینگی وارڈ مےں فرداً فرداً تمام مریضوں سے ملے۔ وزیراعلیٰ سے گراسمین کے ڈپٹی سیکرٹری، امریکی سفارتخانے کی پولیٹکل افسر اور قونصل جنرل اور ترک وفد نے ملاقات کی جس مےں متعدد امور پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا مرےضوں کی سہولت کے لئے فوری طور پر وےنٹی لےٹرز بھی بذرےعہ ہوائی جہاز درآمد کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں‘ ہسپتالوں میں شام کے اوقات میں پروفےسروں اور کنسلٹنٹس کے دورے خوش آئند ہیں۔ ڈینگی وائرس کے سدباب کے لئے نہ صرف انسداد ڈینگی فورس کا قیام عمل میں لاےا جا رہا ہے بلکہ اےک علیحدہ رےسرچ سےل کے قےام کے ساتھ شعبہ صحت عامہ کو بھی فعال اور متحرک بناےا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا جاںبحق ہونےوالوں کے ورثا کو پانچ پانچ لاکھ دےنے کے سلسلے میں ہسپتالوں سے کوائف اکٹھا کرنا شروع کردئےے گئے ہیں اور تین روز مےں ورثا میں مالی امداد کی تقسےم شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ پرائےوےٹ اور ٹرسٹ ہسپتالوں سے بھی لاروا کے خاتمے کے بارے میں سرٹےفےکٹس لئے جائیں۔ منتخب نمائندے مجھے بلاناغہ رپورٹ پےش کریں۔ اب سری لنکن ماہرین کی ایک اور چار رکنی ٹیم جلد لاہور پہنچ رہی ہے۔ ماہرین حشریات اور سرویلنس ٹیموں کی خدمات کے اعتراف مےں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا ڈینگی وائرس کے تدارک کی مہم مےں ماہرین حشریات اور سرویلنس ٹیموں نے مو¿ثر کردار ادا کیا ہے اور دن رات پنجاب بالخصوص لاہور کے عوام کی جس جذبے سے خدمت کی ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ صدر یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید قمر رضا نے وزیراعلیٰ کو ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے 5 بلڈ اینالائزر مشینوں کا عطیہ دیا۔ ترک نیشنل پولیس کے ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر احمت پیک کی قیادت مےں چھ رکنی وفد سے ملاقات مےں پولیس کی تربیت، تکنیکی و فنی معاونت پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا ترکی اور پنجاب پولیس مےں باہمی تعاون اور روابط فروغ پا رہے ہےں اور اس مقصد کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ بعدازاں شہباز شریف نے جناح ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر مریضوں نے ہسپتال مےں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کے شکر گزار ہےں جنہوں نے ڈینگی وائرس مےں مبتلا مریضوں کو بہترین مفت طبی سہولتیں مہیا کیں اور خود کو عوام کا صحیح معنوں مےں خادم ثابت کیا۔
شہباز شریف