پاپ گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے پاکستان کے مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔

پاپ گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے پاکستان کے مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔

لاہور میں مال روڈ پر پاکستان بچاو ریلی کے بعد گفتگوکرتے ہوئے ابرار الحق کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اپنی اپنی ذمہ داری کو محسوس کرنا چاہیےاور نکتہ چینی کے بجائے ہر کسی کو اپنا قبلہ درست کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکلات کے حل کے حوالے سے ابھی تک کسی سیاسی پارٹی نے کوئی لائحہ عمل نہیں اپنایا۔ دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے سب کو مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔ ابرار الحق کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپنے ووٹ کا بہترین استعمال کرتے ہوئے بہتر لیڈروں کا انتخاب کرنا ہوگا۔