فصیح بخاری نے شریف فیملی کےخلاف کیسوں کی فائلیں منگوا لیں، نواز، شہباز کی ریفرنسوں کےخلاف ہائیکورٹ مےں درخواست

اسلام آباد + راولپنڈی (نیشن رپورٹ/ اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین نیب فصیح بخاری نے شریف برادران اور انکے خاندان کے خلاف تین ریفرنسوں سمیت التوا مےں پڑے تمام کیسوں کی فائلیں منگوا لی ہےں۔ ذرائع نے ”دی نیشن“ کو بتایا کہ چارج سنبھالتے ہی نئے چیئرمین نیب کا یہ عمل مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان نئی سیاسی و قانونی محاذ آرائی کا باعث بن سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق فصیح بخاری شریف برادران کے خلاف کیسز دوبارہ کھولنے کی استدعا کر سکتے ہےں۔ نیب قوانین کے مطابق صرف چیئرمین نیب ہی غیر معینہ مدت تک التوا مےں پڑے مقدمات کو دوبارہ کھولنے کی درخواست کر سکتا ہے۔ ادھر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں مسلم لیگ (ن) کے سربراہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ ان کے اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف نیب میں دائر ریفرنسز حدیبیہ پیپرز مل‘ اتفاق فاﺅنڈری اور اثاثہ جات کو غیر قانونی‘ بدنیتی پر مبنی قرار دے کر خارج کیا جائے‘ نیب کو احکامات جاری کئے جائیں کہ وہ اس رٹ پٹیشن کے فیصلے تک کوئی کارروائی نہ کرے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے یہ رٹ پٹیشن سینئر ایڈووکیٹ محمد اکرم شیخ نے دائر کی وفاقی وزارت قانون‘ چیئرمین نیب‘ احتساب عدالت نمبر چار راولپنڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مشرف نے بدنیتی سے کام لیا۔
فصیح / فائل