صدرآصف علی زرداری نے ریلوے ملازمین کو تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کےلیے سات روز میں چھ ارب روپے فراہم کرنے کی ہدایت کردی

صدرآصف علی زرداری نے ریلوے ملازمین کو تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کےلیے سات روز میں  چھ ارب روپے فراہم کرنے کی ہدایت کردی

ایوان صدر اسلام آباد میں ریلوے کو درپیش مسائل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ حکومت ریلوے کے لیے چھھ ارب روپے کے قرضے کا بندوبست کرے تاکہ ریلوےکی حالت بہتر کی جاسکے ۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق اجلاس میں سٹیٹ بنک سے چالیس ارب روپے کے قرضے لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا جسے محکمہ ریلوے تین سو پچاس ملین ماہانہ کے حساب سے واپس کرے گا۔ صدر آصف علی زرداری نے ریلوے کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبے ریلوے کی سروس استعمال کرتے ہیں اور یہ معاملہ بین الصوبائی نوعیت کا ہے۔ اجلاس میں ریلوے کی بحالی اور ترقی کے لیے نجی سیکٹر سے تجاویز اور ان کی شمولیت کو بھی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور، وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی