زرداری صرف پیسے کی زبان سمجھتے ہیں، عوام اٹھ کھڑے ہوں ورنہ ملک کو بیچ دیں گے..قائد حزب اختلاف چوہدری نثار

زرداری صرف پیسے کی زبان سمجھتے ہیں، عوام اٹھ کھڑے ہوں ورنہ ملک کو بیچ دیں گے..قائد حزب اختلاف چوہدری نثار

راولپنڈی کےعلاقے کلر سیداں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران ملک کے وفادار نہیں، زرداری صرف پیسے کی زبان جانتے ہیں، موجودہ پیپلز پارٹی بھٹو کی نہیں زرداریوں کی ہے۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، حکومت کی جانب سے بجلی کی کمپنیوں کو پیسے نہ دینے کی وجہ سے بحران پیدا ہوا۔ ن لیگ سڑکوں پر آئی تو بجلی بحران میں کمی ہوئی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ ملک کو زرداری حکومت نے بدحال کر دیا ہے،جبکہ عوام سے بدلہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے\\\" گو زرداری گو \\\" تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیخلاف چھبیس نومبر کو لاہور میں احتجاجی ریلی نکالی جائیگی جبکہ چار نومبر کو فیصل آباد میں احتجاجی دھرنا دیا جائیگا