آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں دو ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اس کے علاوہ اسلام آباد اور مظفر آباد میں بتیس، لاہور اور فیصل آباد چونتیس، کوئٹہ ستائیس، ملتان اور کراچی میں چھتیس، پشاور تینتیس، گلگت چوبیس اور مری میں بائیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔