ماڈل ٹاﺅن میں بے گناہوں کی لاشیں گرانے والی قاتل اشرافیہ کسی قانونی رعایت کی مستحق نہیں،طاہرالقادری
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاﺅن میں بے گناہوں کی لاشیں گرانے والی قاتل اشرافیہ کسی قانونی رعایت کی مستحق نہیں، اشرافیہ کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالنے کی بجائے انہیں استثنیٰ دئیے جارہے ہیں کیا کرپشن کے دیگر ملزمان کو بھی اسی طرح رعایتیں ملتی ہیںشریف برادران معاشی دہشتگرد ہیں، احتساب کی عدالتیں انہیں کوئی رعایت نہ دیں۔ لوٹی گئی دولت کی پائی پائی برآمد کی جائے۔ مافیا ثبوت دینے کی بجائے مظلوم بننے کے ڈرامے کررہا ہے۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ سے پورا سچ سامنے آئے گا۔ شہدائے ماڈل ٹاﺅن کے ورثاءرپورٹ پبلک کیے جانے کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ وہ گزشتہ روز ٹیلیفون پر عوامی تحریک کے سینئر رہنماﺅں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وزیر داخلہ کی طرف سے ایک اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی دھمکی 14 بے گناہوں کو قتل کرنے کا اقبال جرم ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایجنٹوں کے ذریعے بیرون ملک جانے والے15 نوجوانوں کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ظالم نظام اور سفاک حکمرانوں نے غریب کیلئے پاکستان کی زمین تنگ کر دی۔ قاتل اعلیٰ پنجاب کس ترقی اور خوشحالی کی بات کرتے ہیں، پنجاب کے بیروزگار نوجوان روزگار کیلئے قتل ہورہے ہیں۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ حکمرانوں نے پہلے حلف نامہ میں تبدیلی کا شوشہ چھوڑا، شدید ردعمل پر حلف نامہ بحال کرنے کا اعلان کرکے معاملہ ختم کرنے کا تاثر دیا۔