سابق وزیراعظم نوازشریف (کل) ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس جلسے سے مسلم لیگ (ن) کی رابطہ عوام مہم کا باقاعدہ آغاز ہو جائیگا جو عام انتخابات تک جاری رہے گی۔ کالج گراﺅنڈ ایبٹ آباد میں جلسہ عام کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ترجمان ڈاکٹر آصف کرمانی او رسابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید ایبٹ آباد میں سرگرم عمل رہے ہیں۔ دریں اثناءنوازشریف پرسوں سوموار کو لندن روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کریں گے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024