شریف خاندان کی شوگر ملز کےخلاف نیب کی جانب سے چینی خریداری کی تحقیقات کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔حسیب وقاص اور عبداللہ شوگر ملز کی جانب سے علی سبطین کی وساطت سے دائر تین درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے نیب نے شوگر ملز سے 2007ءکی چینی خریداری کا ریکارڈ مانگا ہے جبکہ نیب کو 10برس پرانی چینی خریداری کے ریکارڈ کی تحقیقات کا اختیار نہیں ۔نیب کی جانب سے مالکان اور ڈائریکٹرز کو طلبی کے نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں جو غیر قانونی ہیں۔ درخواستوںمیں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو تحقیقات سے روکا جائے اور طلبی کے نوٹسز کالعدم قرار دئیے جائیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024