فتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ سے ملاقات کی پاکستانی پیش کش سے متعلق بھارتی جواب موصول ہوگیا ہے،جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔جواب میں کلبھوشن کی اہلیہ کو اکیلے پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔دفترخارجہ کی جانب سے بھارتی ہائی کمشن کو بھیجے گئے مراسلے میں ”را“ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو اہلیہ سے ملاقات کی باقاعدہ پیش کش کی گئی تھی۔پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کلبھوشن یادیو کو اہلیہ سے ملاقات کی اجازت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی ہے۔ بھارتی ہائی کمشن کو کہا گیا کلبھوشن کی اہلیہ کو پاکستانی ویزا جاری کیا جائے گا اور بھارتی جاسوس کی اہلیہ سے ملاقات پاکستان میں ہی ہو گی۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کے حوالے سے پاکستانی پیشکش کا جواب دے دیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38