پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ 6 ہفتوں کے لیے ملک سے باہر جار ہا ہوں.ا س لیے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کی.پارٹی عہدے سے تحریری طور پر استعفیٰ دیا اور نہ ہی لیا گیا۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ 'آصف علی زرداری جو ہدایات دیں گے، میں اس پر عمل کروں گا'۔استعفی لیے جانے کے سوال پر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ 'میں نے تحریری طور پر استعفی نہیں دیا اور نہ ہی مجھ سے استعفی لیا گیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈاکٹر عاصم حسین پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے تھے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38