بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بار پھر آزادی کشمیر کے حوالے سے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کو پتہ چل گیا ہے آزادی کی خواہش پوری نہیں ہو گی،حریت پسندی کی سیاست اور عسکری جدوجہد ایک ہی چیز ہے اس کو ایک ہی زاویے سے دیکھا جائے،کشمیریوں کی اکثریت ملی ٹینسی سے اکتا چکی ہے۔نئی دہلی میں منعقدہ ایک مذاکرے کے دوران جنرل راوت نے کہاکہ کشمیریوں کی اکثریت ملی ٹنسی سے اکتاچکی ہے ،اوروہ جان چکے ہیں کہ اس نوعیت کی سرگرمیوں سے انکی کوئی خواہش پوری نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کواس بات کااحساس ہوچکاہے کہ وہ اپنی آزادی کی خواہش کی منزل یامقصدحاصل نہیں کرسکتے۔ بھارتی آرمی چیف کامزیدکہناتھاکہ کشمیرمیں زیادہ ترلوگ اب ملی ٹنسی کاساتھ نہیں دیتے کیونکہ وہ یہ جان چکے ہیں کہ انھیں اسے کچھ حاصل نہیں ہوا،اوربقول جنرل راﺅت کشمیریوں کواب یہ احساس ہورہاہے کہ وہ بھارت سے الگ یادورنہیں رہ سکتے ۔فوجی سربراہ نے بتایاکہ کشمیریوں کواسبات کابھی احساس ہورہاہے کہ وہاں کچھ لوگ بنیادپرستی اپناچکے ہیں ۔آرمی چیف کاکہناتھامجھے یہ محسوس ہوتاہے کہ کشمیرمیں زیادہ ترلوگ مین اسٹریم یاقومی دھارے میں شامل ہوناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کشمیریوں کے سوچ واپروچ میں تبدیلی کاحوصلہ بخش قراردیتے ہوئے کہاکہ ایسالگتا ہے کہ کشمیرمیں اب بہت جلد شورش جیسی صورتحال ختم ہوجائیگی۔ تاہم جنرل کاکہناتھاکہ یہ سوچ پائیدار ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ اگرمثبت سوچ قائم رہتی ہے توہم یعنی سکیورٹی فورسز کشمیروادی میں جاری جنگجوئیانہ سرگرمیوں کوختم کرنے میں جلدہی کامیاب ہوجائیں گے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024