احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو مسترد کردیا ۔ کراچی کی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن اوردیگر ملزمان کیخلاف پونے چھ ارب سے زائد کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔وزیر اطلاعات شرجیل میمن عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزم انعام اکبر کو طبیعت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، انعام اکبر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل طبعیت ناساز ہے اور وہ 17جنوری سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس موقع پر عدالت نے نیب کی جانب سے شرجیل میمن و دیگر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر محفوظ کیا جانے والے فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی درخواست کو مسترد کردیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی ۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اورپارٹی پالیسی نے ملک کو بڑے سانحات سے بچایا ہے ، سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ پورے پاکستان میں سب سے بہتر پولیس سندھ کی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024