بھارت کی جانب سے ورکنگ بانڈری پر اشتعال انگیزی کے بعد ایران نے بھی سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے پنجگور میں آٹھ مارٹر گولے فائر کئے ہیں۔پنجگور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق مارٹر گولے پنجگور کے سرحدی علاقے فراغ کوہ کے کھلے میدان میں گرے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مارٹرگولہ داغے جانے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔یاد رہے کہ جمعرات کو بھارت کی جانب سے ورکنگ بانڈری کے مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں 2 خواتین شہید جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ستائیس مئی کو بھی پنجگور میں ایرانی فورسز نے پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مارٹر گولے اور فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ جبکہ گاڑی میں سوار شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024