پشاور : تاجروں کا تین ساتھیوں کی ہلاکت پر میتوں کے ہمراہ وزیراعلی ہاﺅس کے سامنے مظاہرہ

پشاور : تاجروں کا تین ساتھیوں کی ہلاکت پر میتوں کے ہمراہ وزیراعلی ہاﺅس کے سامنے مظاہرہ

پشاور (آن لائن) پشاور میں تاجر برادری نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تین ساتھیوں کی کرین تلے دب کر موت کے خلاف دوسرے روز شدید احتجاج کیا‘ مظاہرین جاں بحق افراد کی میتیں لیکر وزیراعلیٰ ہاﺅس پہنچ گئے اور سڑک بلاک کر دی، وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نام نہاد آپریشن کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ ملوث پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ مظاہرین نے تاجروں کی گرفتاری کی بھی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ گرفتار تاجروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ بعدازاں مظاہرین مذاکرات کے بعد میتوں کو لیکر جی ٹی روڈ گئے جہاں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر ٹر یفک مکمل طور پر بند ہوگئی۔
پشاور تاجر