حکومت سے اتحاد نہیں توڑنا چاہتے، مدارس کو بدنام نہ کیا جائے: فضل الرحمن

حکومت سے اتحاد نہیں توڑنا چاہتے، مدارس کو بدنام نہ کیا جائے: فضل الرحمن

سکھر (آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکو مت سے اتحاد نہیں توڑنا چاہتے اتحاد میں رہ کر حکو مت کو احساس دلا ئیں گے کہ ان سے غلطی ہو گئی ہے جس کا وہ ازالہ کریں۔ سکھر کے مدرسہ منزل گاہ میں اجلاس میں شر کت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ مجھ سے حکومت سے علیحدہ ہو نے کے بارے میں سوال کرنے سے قبل خورشید شاہ سے پوچھا جائے کہ وہ کب حکومت میں شامل ہو رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جس طرح مذہب اور فرقہ کا نام لے کر دہشت گردی کرنا ناجائز ہے، اسی طرح دہشت گردی کا نام لیکر مذہبی اداروں کے خلاف کارروائی کرنا ناجائز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے، مدارس کو بدنام نہ کیا جائے، فوجی عدالتوں سے متعلق کی گئی ترمیم سے امتیازی سلوک ہو گا، خدشات سے عوام کو آگاہ کر رہے ہیں۔
فضل الرحمن