بلوچستان سے مسخ شدہ نعشیں آج بھی مل رہی ہیں حکمرانوں سے انصاف کی توقع نہیں: اختر مینگل

بلوچستان سے مسخ شدہ نعشیں آج بھی مل رہی ہیں حکمرانوں سے انصاف کی توقع نہیں: اختر مینگل

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچ رہنما اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات اب بھی جوں کے توں ہیں۔ موجودہ حکمرانوں سے انصاف کی توقع نہیں۔ پہلے بھی مسخ شدہ لاشیں مل رہی تھیں۔ اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ پارٹی کارکنان خود کو مزید سخت حالات کیلئے تیار رکھیں۔ بلوچستان کے حقوق کیلئے خواتین کارکنان کو بھی میدان عمل میں نکلنا ہو گا۔
اختر مینگل