اسحاق ڈار کا جہانگیر ترین سے رابطہ‘ تحریک انصاف نے آج مذاکرات کی دعوت قبول کرلی

اسحاق ڈار کا جہانگیر ترین سے رابطہ‘ تحریک انصاف نے آج مذاکرات کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے آج مذاکرات شروع کرنے کی دعوت قبول کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کیا۔ امکان ہے کہ آج دونوں فریقین کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات کا دور ہوگا۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ہم معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتے ہیں اور پہلے بھی بہت لچک دکھا چکے ہیں تین نکات پر اختلاف تھا ان پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
مذاکرات دعوت