پی پی کے علاوہ تمام جماعتیں بلبلا پارٹی ہیں، پارٹی کی بڑھتی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں: بلاول زرداری
بلاول زرداری نے اپنی پارٹی کے علاوہ تمام سیا سی جماعتوں کو بلبلا پارٹی قرار دے دیا۔پیر کو پی پی چیئر مین بلاول زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاوس میں ہو نے الے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ،فریال تالپور، مولابخش چانڈیو سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس سے خطاب میں بلاول زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بڑھتی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیںاور مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں بلبلا پارٹیاں ہیں.