رواں ہفتے کے دوران پنجاب کےبیشتر علا قوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے جس کے باعث سردی میں مزید اضافہ ہوگا، شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں رات کے وقت درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہیں گے
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے پنجاب کے بیشتر علاقوں گوجرانوالہ ، لاہور، فیصل آباد ساہیوال ڈویژن، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، سکھر میں شدید دھند پڑے گی ، موٹر وے ٹو پر لاہور تا پنڈی بھٹیاں جبکہ موٹر وے ون پر پشاور سے برہان سیکٹر تک جعمہ کی دوپہر تک شدید دھند پڑے گی، آئندہ تین روز میں شمالی علاقہ جات میں برفباری کا امکان ہے، ملک کے شمالی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی گیارہ، استور منفی سات، گلگت منفی چھ، اسلام آباد، ایک ، لاہور چار، کراچی گیارہ کوئٹہ منفی چار ملتان میں چھ ڈگری ریکارڈ کیا گیا