وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کی صورتحال اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرداخلہ نے سزائے موت کے قیدیوں اور ان کی رحم کی اپیلوں سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ ملاقات میں دیے جانے والے مینڈیٹ اور پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے کمیٹی میں شامل رہنماؤں سے مل کر دہشتگردی کے خلاف مجوزہ پلان فوری طور پر تیار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد سے جلد پلان تیار کیا جائے تاکہ دہشت گردی کے ناسور سے چھٹکارہ پایا جا سکے۔