اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاور میں ظلم و بربریت کا مظاہرہ کیا گیااس کی مثال نہیں ملتی دہشتگردی کیخلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہےعمران خان نے دھرنا ختم کرکے دہشتگردی کے خلاف اتحاد کا ثبوت دیا،
پشاور میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سانحہ پشاور کے شہدا کیلئے دعا مغفرت کی گئی،،اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کی کوئی ذمہ داری نہیں لے رہا تھاکل اے پی سی کی کانفرنس میں اون کیا گیا کہ یہ جنگ کسی ایک کی نہیں بلکہ،پوری قوم کی جنگ ہے پاکستانی قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی،عمران خان نے دھرنا ختم کرکے دہشتگردی کے خلاف اتحاد کا ثبوت دیا،وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاںدیں،ہمارے بہت سے پولیس جوان شہید ہوئے،،انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور سنگین واقعہ ہےان بچوں کا کیا گناہ تھا جو انہیں چن چن کر مارا گیسابق وزیر اعظم پرویز اشرف نے کہا کہ اس واقعے پوری قوم کی آنکھیں نم ہیںسیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سب کو یکسوئی کے ساتھ اکٹھا ہونا ہوگاشیریں رحمان نے اس موقع پر کہا کہ سانحہ پشاور ہمارے بچوں کے مستقبل کو تاریک کرنے کی مہم ہےہم نے اس مہم کو ناکام بنانا ہسابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمیں اس مائنڈ سیٹ کے خلاف جنگ کرنی ہےجسکی وجہ سے دہشتگردی ہورہی ہے،حکومت وقت سے کہتے ہیں آگے بڑھے، پیپلزپارٹی انکے ساتھ ہے