سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے نیوز لیکس پر جمہوریت کو بچانے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانی دی، پہلے وزیراعظم خاموشی سے گھر جاتے تھے اب ایسا نہیں ہوا۔ پرویز مشرف کی بد روح سیاستدانوں اور اداروں میں ہے جس نے سازش کی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسٹیبلشمنٹ سوچ ہے جس نے سب کیا اور پی ٹی آئی مہرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا ادارے کا نام نہیں لیتا لیکن سازش میں افراد ملوث ہیں۔ سابق صدر کو ہم نے نہیں بھیجا لیکن روک بھی نہیں سکے، مشرف کو روکنے میں باقی اداروں نے ساتھ نہیں دیا۔ ہمیں اب اس سوچ کا مقابلہ کرکے اسے ختم کرنا ہے، وزارت داخلہ کے ہوتے ہوئے ہمارے خلاف فیصلے ہوئے، ہماری حکومت ہونے کے باوجود بہت کچھ ہوگیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38