آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اوکاڑہ کینٹ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چھٹے آرمی پیسز چیمپئن شپ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی اور کامیاب ہونے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ آرمی چیف نے اس موقع پر کہا جنگی آلات کی ٹریننگ بھی ضروری ہے۔ آرمی چیف نے مقابلے میں حصہ لینے والوں کی طرف سے فزیکل فٹنس کے معیار کو سراہا۔ چیمپئن شپ کے مختلف مقابلوں میں دس ٹیموں سے 250 افراد نے حصہ لیا۔ این این آئی کے مطابق راولپنڈی کور نے چھٹی آرمی پیسز چیمپئن شپ میں فتح حاصل کر لی، سپاہی ظاہر شاہ نے مجموعی طور پر بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ چمپئن شپ 9 سے 18 اگست تک جاری رہی۔ پاکستان آرمی کی طرف سے 2010ءمیں پہلے سے موجود جسمانی تربیت کے طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے پی اے سی ای ایس کا نظام متعارف کرایا گیا جس کا مقصد فوجیوں کی فٹنس اور جسمانی پھرتی کو بہتر بنانا ہے۔ اس طریقہ کار کی مقبولیت کے باعث دیگر ممالک نے بھی بعد ازاں اپنی افواج کیلئے اسے اختیار کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے شرکاءکے جسمانی فٹنس کے معیار کو سراہا اور ٹرینرز اور تربیت حاصل کرنیوالوں کی طرف سے اعلیٰ معیار کے حصول کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وافر ٹیکنالوجی میں پیش رفت کے باوجود فوجیوں کی جسمانی فٹنس انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ مقابلے میں کراچی کور کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی جبکہ سپاہی ناصر اللہ مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر رہے انفرادی مقابلوں میں سپاہی عاشر مسیح نے 3.2 کلو میٹر کی دوڑ میں 9.57 منٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سپاہی شمریز شاہین نے حربی مستعدی ٹیسٹ 53.56 سیکنڈز میں مکمل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔ سپاہی جمشید خان نے پل اپس مقابلوں میں 112 پل اپس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سپاہی عاشر عظیم نے سٹ اپ میچ میں 2377 سٹ اپس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح پش اپس مقابلوں میں سپاہی عرفان ریاض 1503 پش اپس کے ساتھ سر فہرست رہے۔ انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوالویشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان اور کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قبل ازیں اوکاڑہ کینٹ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کمانڈر 2 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے کیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024