ٹربیونل کا فیصلہ آنے والا ہے جس میں عمران خان کو منہ کی کھانا پڑے گی: خواجہ سعد رفیق
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان ابھی تک دھاندلی کا ثبوت نہیں دے سکے، ایاز صادق اور ان کے حلقے کا فیصلہ آنے والا ہے جس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ عمران خان کو جتوانے کیلئے حنیف عباسی پر جھوٹا کیس بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ستر کے الیکشن کے بعد بننے والی حکومت آئنی اور قانونی طور پر درست نہ تھی،مشرف کی اسمبلی میں بھی سارے سیاستدان بیٹھے تھے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزرا کو کنٹونمنٹ بلدیاتی حلقوں میں جانے سے روکنا امتیازی سلوک ہے،اس کے خلاف الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے لیے ایک ارب روپے کا سیکیورٹی پلان بنایاہے۔ ریلوے کی کالی بھیڑوں کی گردن اور دم پرپاوں رکھا ہوا ہے، تین سےچار برس میں ریلوے پولیس کو پنجاب پولیس کے برابر لے آئیں گے