چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران بیس ارب ڈالر کے توانائی کے منصوبوں پر دستخط ہوں گے: شہباز شریف
چین کے شہر چنگ ڈو کے میئر ٹانگ لیانگ ژی کی سربراہی میں وفد نے شہباز شریف سے ملاقات کی وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دو مخلص دوست ہیں،،چینی صدر کے دورے سے دونوں ممالک کے تجارتی، معاشی اور اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور چنگ ڈو کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ ہو گا۔ چین کا غیرمعمولی تعاون تحفے سے کم نہیں۔ لاہور اورنج لائن کا منصوبہ چین کے تعاون سے جلد مکمل کریں گے۔ اس موقع پر چینی شہر کے میئر نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب کو چین میں مین آف ایکشن کہا جاتا ہے، دوسری جانب شہباز شریف کی زیرصدارت راولپنڈی، اسلام آباد میٹروبس پراجیکٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلٰی پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ جڑواں شہروں میں میٹرو بس پراجیکٹ کے عظیم منصوبے کا جلد افتتاح کیا جا رہا ہے،یہ منصوبہ ٹرانسپورٹ کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ میٹرو بس منصوبہ عوام دوست حکومت کا جڑواں شہروں کے عوام کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ میٹرو بس سروس کا منصوبہ جڑواں شہروں میں ٹریفک کے نظام میں بہتری کا باعث بنے گا۔۔