میں کراچی فتح کرنے نہیں بلکہ زخموں پر مرہم رکھنے آیا ہوں: سراج الحق
کراچی میں سٹی کورٹ میں وکلاسے خطاب کرتے ہوئےامیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ بار کا دروازہ کبھی سیاسی کارکنوں کے لیے بند نہیں ہوا۔ بار نے ہمیشہ سیاست اور جمہوریت کا ساتھ دیا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ 12 مئی کےواقعے پرعالمی تنظیمیں بھی چیخ پڑی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کراچی فتح کرنے نہیں آئے بلکہ کراچی والوں کے زخم پر مرہم رکھنے آئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وہ کسی کی نیت پر شک نہیں کرتے۔ الطاف حسین بےامنی کی وجہ سے پاکستان نہیں آنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ کوئی آدمی قانون سےبالاترنہیں ہونا چاہیے، جوقانون خاص لوگوں کیلیےبنایاجائے ،وہ انصاف کی بنیاد نہیں بن سکتا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ شہرقائد کے عوام کو بےامنی کاتحفہ دیا گیا۔ پاکستان میں وکیل بھی بے بس ہیں۔ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کی کفالت کی جائے