مسرت عالم کو سات دن کے ریمانڈپرپولیس کےحوالے کر دیا گیا
مقبوضہ کشمیر میں بڈگام کی عدالت نےحریت رہنما مسرت عالم کو سات روزہ پولیس تحویل میں دے دیا۔ ایک روز نظر بند رکھنے کے بعد مسرت عالم کو اوائل شہر کے علاقہ ہبہ کدال میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا،اور ان پر باغیانہ سرگرمیوں کی قیادت کرنے اور قوم کے خلاف جنگ چھیڑنے کے الزامات عائد کیے گئے تھےکشمیری رہنماؤں کی گرفتاری اور بھارتی جارحیت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ سری نگر میں گرفتاریوں کے خلاف ایک بڑی ریلی ریلی نکالی گئی،ریلی پر سیکیورٹی فورسزکی شیلنگ اور فائرنگ سے ایک کشمیری شہید اوربارہ شدید زخمی ہوگئےحریت کانفرنس چیئرمین سید علی گیلانی کی کال پر شٹر ڈٓاؤں ہڑتال کے دوران پوری وادی میں دکانیں اورمارکیٹیں بند ہیں گذشتہ روز سری نگر میں احتجاجی ریلی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، شیلنگ اورلاٹھی چارج سے 14 کشمیری زخمی ہو گئے تھے ۔