ججز نظر بندی کیس: عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست خارج کرتے ہو ئےگرفتاری کاحکم دے دیا.

ججز نظر بندی کیس: عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست خارج کرتے ہو ئےگرفتاری کاحکم دے دیا.

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق صدر پرویزمشرف کی عبوری ضمانت میں توسیع سےمتعلق درخواست کی سماعت کی ،،، عدالت نے قرار دیا کہ ججز کو نظر بند کرنا دہشت گردی ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے ،،،عدالت نے عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے پرویزمشرف کوگرفتار کرنے کاحکم دیا ،،،تاہم پولیس اور رینجرز کی موجودگی کے باوجود ان کے ذاتی محافظ سابق صدر کوفرار کرانے میں کامیاب ہوگئے.