پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنماعائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے جنسی ہراساں کیا.سماجی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں ایک پاکستانی سیاستدان ہوں۔ میری پارٹی کے سربراہ عمران خان نے مجھے جنسی ہراساں کیا۔ اب وہ تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق عائشہ گلالئی نے عمران خان پر یہ بھی الزام لگایا ہے کہ عمران خان کے خلاف بولنے پر عمران خان نے کارکنوں کو ان پر تیزاب پھنکوانے کے احکامات دیئے۔ یاد رہے کہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات کی مذمت میں دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر ہیش ٹیگ می ٹو کے نام سے جاری احتجاجی مہم نے تہلکہ مچادیا ۔ایسے میں تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی نے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر می ٹو مہم کے سلسلے میں احتجاجی پیغام جاری کردیا۔جس میں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی پر انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024