کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گزشتہ روز چھری کے حملے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ 15 سالہ اریج کو موٹرسائیکل پر بھائی کے ساتھ گھر جاتے ہوئے چھری مار کر زخمی کر دیا گیا۔ جسے طبی امدد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ پولیس موقع سے حاصل سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کر رہی ہے۔ادھر ایس پی انویسٹی گیشن لاہور حیدر رضا کا کہنا ہے کہ منڈی بہاالدین سے گرفتار مبینہ چھری مار ملزم وسیم کو پنجاب پولیس ساہیوال سے لاہور لے آئی ہے۔ پہلے پنجاب پولیس تفتیش کرے گی، سندھ پولیس کی ٹیم بھی آج لاہور پہنچ جائے گی۔ اس قانونی پہلو کے تحت مبینہ چھری مار ملزم وسیم کی کراچی پولیس کو حوالگی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ منڈی بہاوالدین سے گرفتار ملزم وسیم عادی مجرم ہے، ملزم پر ساہیوال اور چیچہ وطنی میں خواتین پر حملوں کے 6، 6 مقدمات درج ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38