ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے قبول کیا جائے گا.ملتان کی سیشن کورٹ کے جج چوہدری امیر محمد کی عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی مختصر سماعت کے بعد مزید کارروائی بدھ تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ پہلے بھی پولیس سے تعاون کیا اور آئندہ بھی کریں گے اور کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا اسے قبول کریں گے۔خیال رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی عبوری ضمانت پر ہیں´
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38