گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے استعفی تیار کرلیا ۔ متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر حکومت سے علیحدہ ہونے پر غوربھی شروع کردیا ہے۔

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے استعفی تیار کرلیا ۔ متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر حکومت سے علیحدہ ہونے پر غوربھی شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مُطابق گورنرعشرت العباد نے رابطہ کمیٹی اورلندن میں اعلٰی قیادت سے رابطہ اورمشاورت مکمل کرلی ہے اوروہ اپنا استعفٰی آج صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں پیش کردیں گے،
 ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ نے صدرزرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ٹیلی فون پررابطہ کیا تھا، جس میں اُنہوں نے دونوں حکومتی شخصیات کو ایم کیوایم کے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے لئے حالات کو کنٹرول کرنا مشکل ہوگیا ہے، جس کے بعد صدرمملکت نے گورنر سندھ کو اسلام آباد طلب کرلیا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ گورنرسندھ کی استعفے کے بعد صدرزرداری سے قریبی تعلق رکھنے والے ڈاکٹرعاصم، کمال اظفر یا برطانیہ میں پاکستان کے سفیرواجد شمس الحسن گورنرسندھ کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔