وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے علاوہ تینوں وزرائے بھی ساتھ ہوں گے۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے علاوہ تینوں وزرائے بھی ساتھ ہوں گے۔

وزیراعظم اپنے خطاب میں ملک میں امن وامان،سیاسی صورتحال،سیلاب زدگان کی بحالی اوردیگر امور پر قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے رابطہ کرنے پروزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خطاب میں شرکت سے معذرت کر لی ہے جس کے بعد پنجاب کی نمائندگی سینیئر صوبائی وزیرپیپلزپاڑٹی راجہ ریاض کریں گے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں ججوں کی بحالی کے نوٹیفیکیشن کی واپسی کی خبروں سے پیدا ہونے والی صورتحال پربھی اظہار خیال کریں گے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں خطاب کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ حکومت کو تمام صوبوں کے عوام کی حمایت حاصل ہے۔