عالمی برادری نے پاکستان کا موقف تسلیم کرلیا‘ عوام کشمیر پر جلد خوشخبری سنیں گے : وزیراعظم گیلانی

لاہور (اے پی پی + مانیٹرنگ نیوز + ایجنسیاں ) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری نے کشمیر پر پاکستان کا موقف تسلیم کر لیا ہے‘ عوام کشمیر کے بارے میں جلد خوشخبری سنیں گے۔ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے حل کی غرض سے پاکستان کے دیرینہ مطالبے کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملنے پر کشمیری اور پاکستانی عوام کو مبارکباد پےش کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد کشمیریوں کو مسئلہ کشمےر کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے برسلز میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کے بعد لاہور مےں دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزےراعظم نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پرعزم ہے وہ اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ قبل ازےں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے وزےر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو برےفنگ دےتے ہوئے بتاےا کہ موجودہ پاکستانی حکومت کی کشمیر کے ایشو پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 63 سال بعد خارجہ محاذ پر ےہ تاریخی کامیابی ہے کہ پاکستان کا دیرےنہ مطالبہ منظور کرتے ہوئے یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے 63 سال بعد مسئلہ کشمیر کو بطور بین الاقوامی ایشو تسلیم کرلیا ہے اور اس کے حل کیلئے پارلیمنٹ میں سماعت شروع کر دی ہے۔ اقوام متحدہ‘ یورپین یونین اور او آئی سی نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مشترکہ میکنزم اختیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اپنی سرکاری دستاویزات میں شامل کر لیا ہے‘ اسے اپنے ایجنڈے میں رکھا ہے۔ سردار عتیق احمد خان نے بتایا کہ حکومت کی زبردست خارجہ پالیسی کے باعث کشمیری عوام اور پاکستان کیلئے یہ خوشخبری ہے کہ جس تسلسل کے ساتھ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اصولی موقف پر جدوجہد کی اس کے نتیجے میں یورپی یونین کی پارلیمنٹ کی مسئلہ کشمیر کے ایشو پر قائمہ کمیٹی نے اس مسئلے کے حل کیلئے پرعزم ہو کر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم گیلانی کو بتایا کہ میں نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے او آئی سی کی میٹنگ میں بھی شرکت کی جو بہت بڑا کارنامہ ہے‘ یو این او‘ او آئی سی اور یورپی یونین کی سہ فریقی میٹنگ میں شرکت بھی اعزاز ہے جہاں میں نے بین الاقوامی دنےا کے سامنے مسئلہ کشمیر کا حل پیش کیا جسے سراہا گیا۔مانیٹرنگ نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ‘ یورپی یونین اور او آئی سی کو مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دنیا نے پاکستانی موقف تسلیم کیا ہے کہ کشمیر بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ پاکستان مسئلہ کمیر کا حل چاہتا ہے۔