سنی اتحاد کونسل نے ستائیس نومبرکو اسلام آباد سے لاہورتک دہشت گردی اورفرقہ واریت کے خلاف پاکستان بچاؤ لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا

سنی اتحاد کونسل نے ستائیس نومبرکو اسلام آباد سے لاہورتک دہشت گردی اورفرقہ واریت کے خلاف پاکستان بچاؤ لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا

اس بات کا اعلان سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام اسلام آباد میں ہونے والے عالمی امن کنونشن میں کیا گیا۔ کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ وفاقی یا صوبائی حکومت کی طرف سے لانگ مارچ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو پھردمادم مست قلندر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل آئندہ الیکشن اپنے پلیٹ فارم سے لڑے گی اور آئندہ کوئی سنی مسلم لیگ نون، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ قاف کو ووٹ نہیں دے گا۔ اس موقع پرجماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما علامہ سید ریاض حسین نے مطالبہ کیا کہ سنی اتحاد کونسل کے بعض لوگ امریکی سفیر سے ملاقاتوں کے بعد ان کے خرچے پر پینٹا گون کا دورہ کرکے آئے ہیں ، ان کی رکنیت ختم کی جائے۔